موسم سرما کی مہم، کے ٹو سے گر کر بلغارین کوہ پیما ہلاک
Reading Time: < 1 minuteپاکستان میں موسم میں کے ٹو سر کرنے کی مہم کے دوران ایک اور کوہ پیما ہلاک ہوگئے ہیں۔
حکام کے مطابق جمعے کو موسم سرما میں کے ٹو سر کرنے مہم کے دوران بلغاریہ سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما برفانی شگاف میں گر کر لاپتہ ہو گئے جن کی لاش بعد ازاں مل گئی۔
مرنے والے کوہ پیما اتناس جارجیو سکنتیو کی عمر 42 برس تھی۔
حادثہ کیمپ تھری سے واپسی پر رسی ٹوٹنے سے پیش آیا۔
لاپتہ کوہ پیما کی تلاش کے لیے فوج کے ہیلی کاپٹر نے کے ٹو میں سرچ آپریشن کیا اور ان کی لاش کو بعد ازاں سکردو منتقل کیا گیا۔
Array