متفرق خبریں

راولپنڈی ٹیسٹ کے دوران سٹیڈیم سے گرفتار بُکی پولیس کے حوالے

فروری 7, 2021 < 1 min

راولپنڈی ٹیسٹ کے دوران سٹیڈیم سے گرفتار بُکی پولیس کے حوالے

Reading Time: < 1 minute

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم سے پاکستان جنوبی افریقہ میچ کے دوران گرفتار بکی کوایف آئی اے نے راولپنڈی پولیس کےحوالےکر دیا ہے۔

درج کیے گئے مقدمے کے مطابق ملزم پہلے بھی سری لنکا اور شارجہ میں میچ فکسنگ کے الزامات پرآئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے زیر تفتیش رہ چکا ہے۔ ملزم سے پانچ موبائل فونز،کراچی ٹیسٹ کاانٹری کارڈ بھی برآمد کیا گیا۔

تھانہ تھانہ نیو ٹاون کے مطابق ملزم کےقبضے سے13 ہزار روپے بھی برآمد کیے گئے۔ ایف آئی آر کے مطابق گرفتار بکی بلال کو مشکوک انداز میں موبائل فون استعمال کرنے پرگرفتار کیا گیا۔

بکی کوپاکستان جنوبی افریقہ میچ کےدوسرے دن پچ کی معلومات فون پر دینے کے الزام میں ایف آئی اے نےحراست میں لیاتھا جہاں ابتدائی تفتیش میں ملزم نےاعتراف کیا ہے کہ دبئی میں فیضان نامی بکی سےرابطے میں تھا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے