پاکستان24 عالمی خبریں

فوجی بغاوت، نیوزی لینڈ کا میانمار سے تعلقات ختم کرنے کا اعلان

فروری 9, 2021

فوجی بغاوت، نیوزی لینڈ کا میانمار سے تعلقات ختم کرنے کا اعلان

میانمار میں جرنیلوں کی جانب سے منتخب جمہوری حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد پوری دنیا سے ردعمل سامنے آیا ہے اور اب نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے فوجی حکمرانوں سے تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب میانمار میں جرنیلی حکومت کی سخت وارننگ کے باوجود ہزاروں افراد مسلسل چار دنوں سے جمہوریت بحال کرنے کے لیے سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں۔

ادھر میانمار کی فوجی جنتا نے زیر حراست سیاسی رہنما آنگ سان سوچی سے رابطے کی امریکی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ میانمار میں چھ دہائیوں کی فوجی حکمرانی کے بعد چند برس قبل جمہوریت بحال کی گئی تھی جس کو گزشتہ ہفتے ختم کر دیا گیا۔

میانمار روہنگیا اقلیت پر بدترین مظالم کی وجہ سے دنیا بھر میں بدنام ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے