پاکستان24 متفرق خبریں

وزیراعظم کے ترقیاتی فنڈز پر نوٹس سماعت کے لیے مقرر، لارجر بینچ میں جسٹس قاضی فائز بھی شامل

فروری 9, 2021 < 1 min

وزیراعظم کے ترقیاتی فنڈز پر نوٹس سماعت کے لیے مقرر، لارجر بینچ میں جسٹس قاضی فائز بھی شامل

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کی سپریم کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اراکین اسمبلی کو فنڈز کی تقسیم پر لیے گئے نوٹس کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے۔

رپورٹ: جہانزیب عباسی

چیف جسٹس کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔

بینچ میں جسٹس مشیر عالم، جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس اعجازالاحسن شامل ہیں۔

کیس کی سماعت 10 فروری کو دن ایک بجے ہوگی۔

خیال رہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ایک کیس کی سماعت کے دوران معاملے کا نوٹس لے کر چیف جسٹس کو کیس بینچ کی تشکیل کے لیے بھجوایا تھا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے