وزیراعظم کے ترقیاتی فنڈز پر نوٹس سماعت کے لیے مقرر، لارجر بینچ میں جسٹس قاضی فائز بھی شامل
پاکستان کی سپریم کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اراکین اسمبلی کو فنڈز کی تقسیم پر لیے گئے نوٹس کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے۔
رپورٹ: جہانزیب عباسی
چیف جسٹس کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔
بینچ میں جسٹس مشیر عالم، جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس اعجازالاحسن شامل ہیں۔
کیس کی سماعت 10 فروری کو دن ایک بجے ہوگی۔
خیال رہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ایک کیس کی سماعت کے دوران معاملے کا نوٹس لے کر چیف جسٹس کو کیس بینچ کی تشکیل کے لیے بھجوایا تھا۔

