متفرق خبریں

فوج کا سیاست سے تعلق نہیں تو جو ہوا ذمہ دار کون: شاہد خاقان

فروری 9, 2021 < 1 min

فوج کا سیاست سے تعلق نہیں تو جو ہوا ذمہ دار کون: شاہد خاقان

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ایل این جی ریفرنس کی سماعت وکلا ہڑتال کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک کی عدالتوں کے دروازے بھی بند ہوگئےہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ فوج کا سیاست سےتعلق نہیں، جو ملک میں ہو رہا ہے، 2018 میں جو ہوا اس کی ذمہ داری کس پر ہے؟

منگل کو احتساب عدالت میں ایل این جی ریفرنس کی سماعت جج اعظم خان نے کی۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اورنیب پراسیکیوٹرعثمان مسعود عدالت کےروبرو پیش ہوئے، عدالت میں حاضری لگائی۔ وکلا کی ہڑتال کے باعث سماعت بغیر کارروائی کے سترہ فروی تک ملتوی کردی گئی

میڈیا سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک کے حکمرانوں کو آئین و قانون کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔

”آج ملک کی عدالتوں کی دروازے بھی بند ہوگئےہیں،عدالتیں بھی غیرمحفوظ ہیں، ان عدالتوں میں جو کیس ہیں،جو فیصلے ہیں پوری دنیا جانتی ہے، جب ملک میں آئین و قانون اور عدالتوں کا یہ حال ہوگا تو بڑی نا انصافی ہوگی۔“

اسلام آباد ہائی کورٹ میں گزشتہ روز ہونے والیہنگامہ آرائی کے پیش نظر احتساب عدالت میں سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔

سابق وزیراعظم کو جوڈیشل کمپلیکس میں داخلے کے لیے کافی دیر انتطار کرنا پڑا جب کہ صحافیوں کو بھی روکا گیا تھا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے