پاکستان24 متفرق خبریں

جسٹس فائز عیسیٰ وزیراعظم سے متعلق مقدمات نہ سنیں: سپریم کورٹ

فروری 11, 2021

جسٹس فائز عیسیٰ وزیراعظم سے متعلق مقدمات نہ سنیں: سپریم کورٹ

پاکستان کی سپریم کورٹ کے پانچ رکنی لارجر بینچ نے وزیراعظم عمران خان کے ارکان اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کے اعلان پر لیا گیا نوٹس نمٹانے کا تحریری حکم نامے جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو وزیراعظم سے متلقہ مقدمات نہیں سننے چاہئیں۔

چیف جسٹس گلزار احمد کے تحریر کردہ فیصلے کے مطابق غیرجانبداری کاتقاضا ہے کہ قاضی فائزعیسیٰ وزیراعظم سےمتعلق مقدمات نہ سنیں۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی اور چاروں صوبائی حکومتوں کے ترقیاتی فنڈ کیس میں جمع کرائے گئے جوابات سے عدالت مطمئن ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے