عالمی خبریں

امریکی ہائی وے پر 100 گاڑیاں کیسے ٹکرائیں؟

فروری 14, 2021

امریکی ہائی وے پر 100 گاڑیاں کیسے ٹکرائیں؟

امریکی ریاست ٹیکساس کی ڈلاس ہائی وے پر ایمرجنسی کی صورتحال دیکھنے کے لیے جب پولیس پہنچی تو ان کی گاڑیاں بھی بڑی مشکل سے رکیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک 18 ویلر ٹرک آگے کھڑی دو گاڑیوں سے ٹکراتا ہے بلکہ ان کے اوپر سے گزرتا ہوا اگلے ٹرک سے ٹکرا کر ہائی وے کے ڈیوائیڈر کو لگتا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق اس حادثے میں ایک سو سے زائد گاڑیاں تباہ ہوئیں جبکہ چھ افراد ہلاک ہوگئے جن میں سے پانچ کی شناخت ہو گئی ہے۔

حادثے میں درجنوں افراد زخمی ہیں جو قریبی ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

حادثے کی وجہ علاقے میں برفانی طوفان کے بعد شدید سرد موسم میں سڑکوں پر جما ہوا کورا بتایا گیا ہے جس سے ہر طرف پھسلن ہوئی اور ریسکیو کے لیے پہنچنے والی گاڑیاں بھی ٹکراتے ٹکراتے رہ گئیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے