تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل، ”وکلا کے ہاتھوں مارے جانے کو تیار تھا“
Reading Time: < 1 minuteاسلام آباد ہائیکورٹ حملہ کیس میں تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی، پولیس اورحساس اداروں کے نمائندے شامل ہیں، چیف کمشنر اسلام آباد نے جے آئی ٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔
دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا ہے کہ وہ وکلا کے ہاتھوں مرنے کے لیے تیار تھے۔
اسلام ہائی کورٹ حملہ کیس میں تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم حملہ آوروں کی شناخت کرے گی ،نوٹیفکیشن کے مطابق جے آئی ٹی میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن، ایس ایس پی سی ٹی ڈی،ایس پی صدر، اے ایس پی ،ایس ایچ او مارگلہ، آئی ایس آئی اور آئی بی کے نمائندے شامل ہیں۔
مشترکہ تحقیقاتی ٹیم اسلام آباد ہائیکورٹ حملہ کیس میں ہائیکورٹ بار اور ڈسٹرکٹ بار سے مدد لے گی،تھانہ مارگلہ اور رمنا میں اسلام آباد ہائیکورٹ حملہ کیسزکی تفتیش کرے گی۔
آٹھ فروری کو اسلام آباد میں چیمبرز گرائے جانے کے خلاف وکلا نےہائیکورٹ میں توڑ پھوڑ، ہنگامہ آرائی کی تھی۔