لیڈی گا گاکتے ڈھونڈنے والے کو پانچ لاکھ ڈالر دیں گی
امریکہ کی مشہور پاپ سنگر لیڈی گاگا کے دو کتے فلم شوٹنگ کے دوران چوری ہو گئے ہیں۔ انہوں نے اپنے فرانسیسی کتوں کو ڈھونڈنے پر پانچ لاکھ ڈالر کے انعام کا اعلان کیا ہے۔
خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق پولیس اور گلوکارہ کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ لاس اینجلس میں ایک جھگڑے کے دوران ان کے فرانسیسی بل ڈاگز چوری ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔
گلوکارہ کے کتے اٹلی کے شہر روم میں ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران چوری ہوئے۔
لیڈی گا گا نے اس حوالے سے ذاتی طور پر کوئی موقف نہیں دیا۔

