پاکستان24 متفرق خبریں

پنجاب سے سینیٹ کے بلامقابلہ منتخب ہونے والے 11 ارکان کون ہیں؟

فروری 26, 2021

پنجاب سے سینیٹ کے بلامقابلہ منتخب ہونے والے 11 ارکان کون ہیں؟

پاکستان میں پارلیمان کے ایوان بالا (سینیٹ) کے آدھے ارکان کے انتخاب کے لیے چاروں صوبائی اسمبلیوں اور قومی اسمبلی میں پولنگ تین مارچ کو ہوگی۔

سینیٹ الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست کااجرا کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد سے سینیٹ کی دو نشستوں کے لیے پانچ امیدواروں کے دستبردار ہو نے کی بعد چار امیدوار میدان میں رہ گئے، اور اب ون آن ون مقابلہ ہوگا۔

جنرل نشست کے لیے عبدالحفیظ شیخ اور یوسف رضا گیلانی جبکہ خواتین کی نشست پر فرزانہ کوثر اور فوزیہ ارشد میں مقابلہ ہو گا۔

تحریک انصاف نے سینیٹ انتخابات کے امیدواروں کی جو فہرست جاری کی ہے اس کے مطابق سینیٹر شبلی فراز اگلی مدت کے لیے خیبر پختونخوا سے جنرل نشست پر پارٹی کے امیدوار ہوں گے،ان کے ساتھ فیصل سلیم الرحمن ،محسن عزیز، ذیشان خانزادہ اور لیاقت خان ترکئی کے علاوہ سینٹ الیکشن میں پارٹی کی اتحادی بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار تاج محمد آفریدی و چھ دیگر امیدوار جنرل نشستوں پر قسمت آزمائی کریں گے۔

ٹیکنو کریٹ سیٹ پر پی ٹی آئی کے دوست محمد خان اورہمایوں مہمند امیدوار ہوں گے، خواتین کی دو نشستوں پرثانیہ نشتر اور چترال سے پہلی خاتون فلک ناز کو نامزد کیا گیا ہے ۔

تحریک انصاف کی جانب سے اقلیتی نشست پر گردیپ سنگھ پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔

پنجاب میں سات امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ۔حتمی فہرست کے مطابق صوبےسے سینیٹ کی گیارہ نشستوں پرگیارہ امیدوار سامنے آئے ہیں اس طرح تمام امیدواربلا منتخب ہو جائیں گے۔

سات جنرل نشستوں پر تحریک انصاف کےسیف اللہ نیازی،اعجاز چودھری، عون عباس ،مسلم لیگ ن کے عرفان صدیقی، ساجد میر، افنان اللہ خان اورمسلم لیگ ق کے کامل علی آغا امیدوار ہیں۔

ٹیکنوکریٹس کی دو نشستوں پر  بیرسٹر علی ظفر اور اعظم نذیر تارڑ جبکہ خواتین کی دو نشستوں پر پی ٹی آئی کی زرقا تیمور اورسعدیہ خاقان عباسی امیدوار ہیں۔

بلوچستان سے 4 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لیے ہیں۔

بلوچستان عوامی پارٹی کے پانچ،  بی این پی عوامی ، اے این پی اور جمہوری وطن پارٹی سے ایک ایک امیدار جنرل نشستوں کے امیدوار ہیں ۔

جمیعت علمائے اسلام ، بی این پی مینگل اور پشتونخواہ میپ سے بھی ایک ایک امیدوار میدان میں ہیں ۔ تحریک انصاف کے بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند کے فرزند سردار خان رند اور عبدلقادر بھی آزاد حیثیت سے سینٹ کی جنرل نشست کے امیدوارہیں ۔

ٹیکنوکریٹ کی سیٹوں کے لیے BAP کی طرف سے سعید ہاشمی اور نوید جان بلوچ جبکہ JUI کے ایڈووکیٹ کامران مرتضیٰ اور BNP کے ایڈووکیٹ ساجد ترین میں مقابلہ ہے ۔

خواتین کی 2 نشستوں پر ایک امیدوار کی طرف سے کاغذات واپس لئے جانے کے بعد BAP ، BNP ، ANP ، JUI اور ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی اور ایک آزاد امیدوار کے درمیان مقابلہ ہے ۔

اقلیت کی ایک نشست کے لیے اب امیدوار چار رہ گئے ہیں ۔ ایک امیدوار کاغذات واپس لینے کے بعد بلوچستان عوامی پارٹی ، بلوچستان نیشنل پارٹی ، جمیعت علمائے اسلام اور عوامی نیشنل پارٹی کے ایک ایک امیدوار مقابلہ میں ہیں۔

صوبہ سندھ سے 19 امیدواردستبردار ہو گئے ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے