پیپلز پارٹی پیچھے ہٹ گئی، پی ڈی ایم کا لانگ مارچ ملتوی کرنے کا اعلان
پاکستان میں اپوزیشن کے اتحاد ڈیموکریٹک موومنٹ کی نو جماعتوں نے پیپلز پارٹی کے پیچھے ہٹنے پر لانگ مارچ ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔
مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں پی ڈی ایم کے قائدین کے طویل اجلاس کے بعد مختصر بریفنگ میں بتایا گیا کہ پیپلز پارٹی پارلیمنٹ سے استعفوں پر راضی نہیں۔
مولانا نے کہا کہ 9جماعتیں استعفوں کےحق میں تھیں، پیپلزپارٹی نےوقت مانگا۔
میڈیا کو بریفنگ میں یوسف رضا گیلانی نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی استعفوں سے متعلق فیصلہ کرے گی۔پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی تاریخ کا اعلان جلد ہوگا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوازشریف ابھی مکمل صحتیاب نہیں ہوئےکسی کوواپس بلانےکاحق نہیں، جس کو بات کرنی ہے مریم نواز سے کرے کیونکہ وہ نواز شریف کی نمائندہ ہیں۔

