شہریوں نے احتیاط نہ کی تو مزید پابندیاں عائد: نیشنل کمانڈ سنٹر
پاکستان میں کورونا کی صورتحال کو دیکھنے والے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرکے سربراہ اسد عمر نے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کی نئی قسم تیزی سے پھیل رہی ہے اور ہلاکت خیز ہے،صورت حال بہتر نہ ہوئی تو مزید پابندیاں لگائیں گے۔
جمعرات کو کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ پر حکومت نے مزید پابندیاں لگانے کا عندیہ دیا ہے اور وفاقی وزیر اسد عمر نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ کوروناکیسز کی مثبت شرح میں اضافہ ہوا ہے۔
ان کے مطابق کیسز میں اضافے سے اسپتالوں پر بوجھ بڑھ گیاہے،عوام ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں،صورتحال بہتر نہ ہوئی تو پابندیاں مزید سخت کی جا سکتی ہیں، کورونا کی نئی قسم تیزی سے پھیل رہی ہے اور ہلاکت خیز ہے۔

