ہراسیت کے الزام میں بابر اعظم پر مقدمہ درج کرنے کا حکم
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی کی ضلعی عدالت نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے خلاف ایک خاتون کو بلیک میلنگ اور ہراساں کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔
عدالت نے یہ حکم وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کی رپورٹ پر دیا ہے۔
ایف آئی اے نے اپنی ابتدائی انکوائری میں بابر اعظم کو ملزم قرار دیا تھا۔
لاہور کی رہائشی خاتون حامیزہ مختار نے عدالت میں درخواست دائر کر رکھی تھی کہ قومی کرکٹر نے ان کو ہراساں کیا ہے۔

