متفرق خبریں

دنیا بھر میں واٹس ایپ اور انسٹا گرام کی سروس متاثر

مارچ 19, 2021

دنیا بھر میں واٹس ایپ اور انسٹا گرام کی سروس متاثر

سماجی رابطوں کی ایپلی کیشن واٹس ایپ اور تصاویر کی سائٹ انسٹا گرام کی سروسز دنیا بھر میں فنی خرابی کی وجہ سے ڈاؤن ہو گئیں۔

پاکستان میں بھی کروڑوں صارفین کو واٹس ایپ کے ذریعے رابطوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات دس بجے سے واٹس ایپ کی سروس معطل ہوئی۔

خیال رہے کہ واٹس ایپ اور انسٹا گرام دونوں فیس بک کی ملکیت ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے