لیگی رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف پر بغاوت کا مقدمہ درج
لاہور میں مسلم لیگ ن کے ایم این اے جاوید لطیف پر ریاست کے خلاف بغاوت کے لیے اکسانے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ل
میاں جاوید لطیف کے خلاف ریاست سے بغاوت، غداری کی دفعات اور سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیاگیا۔
میاں جاوید لطیف کے خلاف مقدمہ شہری کی درخواست پر تھانہ ٹاؤن شپ میں شہری جمیل سلیم کی مدعیت میں درج کیاگیا۔
ایف آئی آر کے مطابق جاوید لطیف نے ملک کی حکومت اور سالمیت کے ساتھ ریاستی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کی، میاں جاوید لطیف نے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے کارکنوں میں نفرت کا بیج بویا اور ملک میں فساد برپا کرنے کے لیے ہزرہ سرائی کی۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ جاوید لطیف نے اپنے بیان سے عوام میں خوف ہراس پھیلایا، ایم این اے نے ٹی وی پر ملکی سلامتی اور ریاستی اداروں کے خلاف بیان دے کر فوجداری قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق جاوید لطیف نے حکومت اور ریاستی اداروں کے خلاف بیان دے کر مجرمانہ فعل کا ارتکاب کیا ہے۔

