پاکستان

جانی خیل سے چار تابوتوں کے ساتھ اسلام آباد کی جانب مارچ

مارچ 27, 2021

جانی خیل سے چار تابوتوں کے ساتھ اسلام آباد کی جانب مارچ

صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے جانی خیل میں انتظامیہ اور مقتول لڑکوں کے لیے احتجاج کرنے والے جرگے کے مابین مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں۔

سنیچر کی سہ پہر جرگے نے میتوں کے ساتھ اسلام اباد کی جانب مارچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

جرگے نے کہا ہے کہ تابوتوں کے ساتھ جانے والا قافلہ پرامن رہے گا اور کسی گھر میں پتھر پھینکنے پر 10000 جرمانہ ہوگا۔

جرگے کے مطابق چونکہ قافلے میں میتوں کے تابوت ہوں گے اس وجہ سے اگر کسی نے بھی میوزک لگایا تو اس پر 10000 جرمانہ ہوگا۔

جرگے نے کہا ہے کہ کوئی بھی تھوڑ پھوڑ نہیں کرےگاورنہ50 ہزرا جرمانہ ہوگا۔

خیال رہے کہ جانی خیل میں لاپتہ چار نوجوانوں کو قتل کر کے نعشیں دفن کی گئی تھیں جن کا معلوم ہونے پر قبائل نے چار دن سے دھرنا دے رکھا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے