ڈسکہ میں تحریک لبیک کے امیدوار نے کتنے ووٹ لیے؟
پاکستان میں گزشتہ عام انتخابات کے دوران سامنے آنے والی بریلوی مسلک کی مذہبی سیاسی جماعت تحریک لبیک پنجاب میں اپنا ووٹ بینک برقرار رکھے ہوئے ہے۔
ڈسکہ میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 میں سنیچر کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں تحریک لبیک کے امیدوار محمد خلیل سندھو نے تقریباً اتنے ہی ووٹ حاصل کیے جتنے عام انتخابات 2018 میں لیے تھے۔
ڈسکہ میں نو امیدواروں میں مقابلہ تھا جن میں سے چھ آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ رہے تھے۔
مسلم لیگ ن کی نوشین افتخار نے ایک لاکھ 10 ہزار 75 ووٹ حاصل کیے۔ تحریک انصاف کے علی اسجد ملہی نے 93 ہزار 433 ووٹ لیے۔
تحریک لبیک کے امیدوار محمد خلیل سندھو نے آٹھ ہزار 268 ووٹ لیے۔

