پاکستان24 عالمی خبریں

افغانستان سے امریکی افواج کا مکمل انخلا 11 ستمبر سے پہلے: بائیڈن

اپریل 13, 2021

افغانستان سے امریکی افواج کا مکمل انخلا 11 ستمبر سے پہلے: بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن افغانستان سے اپنی افواج کے مکمل انخلا کی تاریخ طے کر چکے ہیں اور غیر مشروط طور پر گیارہ ستمبر سے پہلے یہ ہو جائے گا۔

واشنگٹن پوسٹ نے ایک امریکی حکومتی عہدیدار کے حوالے سے بتایا ہے کہ نیویارک کے ورلڈ ٹریڈ سنٹر پر حملے کی 20 ویں برسی سے قبل امریکہ اپنی طویل ترین جنگ کا اختتام کرے گا۔

امریکی عہدیدار کے مطابق صدر بائیڈن ’اس نتیجے پر پہنچ چکے ہیں کہ افغانستان سے امریکی افواج کا گیارہ ستمبر سے پہلے مکمل انخلا کیا جائے۔‘

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان سے افواج کے انخلا کے لیے یکم مئی کی تاریخ مقرر کی تھی تاہم کہا تھا کہ تین ہزار فوجی امریکی بیس پر رکھے جائیں گے۔

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں طالبان کے ساتھ کیے گئے معاہدے میں ٹرمپ انتظامیہ نے افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کی تاریخ دی تھی۔

امریکی عہدیدار کے مطابق صدر بائیڈن نے امید ظاہر کی ہے کہ افغانستان میں تشدد میں کمی آئے گی جس کے حوالے سے طالبان نے انتباہ کیا تھا کہ اگر امریکی افواج کا یکم مئی تک انخلا نہ ہوا تو وہ حملے کریں گے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے