سنگین خطرات لاحق، ”فرانسیسی شہری فوری پاکستان چھوڑ دیں“
فرانس نے اپنے شہریوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ پاکستان سے فوری طور پر نکل جائیں ان کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔
اے ایف پی کے مطابق اسلام آباد میں فراسیسی سفارتخانے کی جانب سے یہ ہدایات تحریک لبیک کے حالیہ احتجاج کے بعد جاری کی گئی ہیں جن کے دوران تشدد سے دو پولیس اہلکار ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔

