متفرق خبریں

وزیراعلیٰ سندھ احتساب عدالت میں پیش، ریفرنس کی کاپیوں کے چرچے

اپریل 19, 2021 < 1 min

وزیراعلیٰ سندھ احتساب عدالت میں پیش، ریفرنس کی کاپیوں کے چرچے

Reading Time: < 1 minute

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی احتساب عدالت اسلام آباد میں پیشی کے دوران نیب نے تمام ملزمان کو ریفرنس کی نقول فراہم کر دیں۔ 68 جلدوں پر مشتمل ریفرنس کی نقول ایک وین میں بھر کر لائی گئیں جس نے ہر ایک کی توجہ حاصل کر لی۔

عدالت کے باہر موجود کئی افراد نے تبصرے کیے کہ ان کتابوں کو پڑھنے کے لیے کتنا عرصہ چاہیے ہوگا اور عدالت کب تک پڑھ کر فیصلہ کر سکے گی؟

عدالت نے سماعت 5 مئی تک کیلئے ملتوی کی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ نوری آباد پاوور پلانٹ آج بھی کراچی کے لیےبجلی بنا رہا ہے۔ وفاق ایکشن نہیں لے گا، ہمیں ہی کورونا کی وبا سے نکلنے کا راستہ ڈھونڈنا ہوگا۔ حکومت وقتی فائدے کیلئے ایسا کچھ نہ کرے جس کا بعد میں نقصان ہو۔

پیر کو احتساب عدالت اسلام آباد کے جج سید اصغر علی نے جعلی اکاونٹس کے ذریعے نوری آباد پاور پلانٹ منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت کی۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، خورشید انور جمالی سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے۔ نیب کے تفتیشی افسر کی جانب سے 2 ملزمان کو جاری سمن کی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی گئی۔

ملزمان میں سے ایک عدالت کے روبرو پیش ہوا جبکہ ایک ملزم علی ظفر کی عدم حاضری پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔

نیب کی جانب سے 68 والیم پر مشتمل ریفرنس کی کاپیاں ملزمان کو فراہم کرنے کے بعد کیس کی سماعت 5 مئی تک ملتوی کردی گئی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے