حسن علی کی بولنگ سے ہرارے ٹیسٹ پاکستان کے نام
Reading Time: < 1 minuteپاکستان نے ہرارے ٹیسٹ میں زمبابوے کو ایک اننگز اور 116 رنز سے شکست دے کر دو میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔
ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 134 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ مساکاندا 43، برینڈن ٹیلر 29 اور کیون کسوزا 28 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔
حسن علی نے زمبابوے کے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، انہوں نے پہلی اننگز میں چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا، اس طرح میچ میں 9 وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
Array