پاکستان24 عالمی خبریں

تیزی سے طاقتور بنتا چین ورلڈ آرڈر کے لیے چیلنج: امریکہ

مئی 3, 2021 < 1 min

تیزی سے طاقتور بنتا چین ورلڈ آرڈر کے لیے چیلنج: امریکہ

Reading Time: < 1 minute

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ چین کی بڑھتی طاقت پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے اسے ورلڈ آرڈر کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔
ایک انٹرویو نے بلنکن کے الفاظ تھے کہ ’تیزی سے طاقتور بنتا چین ورلڈ آرڈر کو چیلنج کر رہا ہے۔‘
اتوار کو نشر ہونے والے سی بی ایس کے پروگرام ’60 منٹس‘ میں بات کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین ’زیادہ جابرانہ‘ اور ’زیادہ جارحانہ‘ انداز سے کام لے رہا ہے کیونکہ وہ اپنا اثر و رسوخ بڑھا رہا ہے۔‘

انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ ’ہم گذشتہ کئی برسوں سے جو دیکھ رہے ہیں وہ یہ ہے کہ چین اپنے گھر میں زیادہ جابرانہ انداز میں اور بیرون ملک زیادہ جارحانہ انداز میں کام کر رہا ہے۔‘
امریکی وزیر خارجہ کا بیان امریکی صدر جو بائیڈن کے گذشتہ بدھ کو کانگریس سے اپنے پہلے خطاب کے بعد سامنے آیا ہے۔
 امریکی صدر نے کہا تھا کہ ’وہ چین کے ساتھ تنازع نہیں بڑھانا چاہتے۔‘
جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ انہوں نے چینی صدر شی جن پنگ کو بتایا ہے کہ اکیسویں صدی کی غالب طاقت بننے کے مقابلے میں ’ہم مقابلے کا خیرمقدم کرتے ہیں اور ہم تنازعات کی تلاش میں نہیں ہیں۔‘

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے