دورہ زمبابوے، پاکستان دوسرا ٹیسٹ اور سیریز جیت گیا
Reading Time: < 1 minuteہرارے ٹیسٹ میں پاکستان کے بولرز کی زبردست کارکردگی کی بدولت قومی ٹیم دوسرےمیچ میں بھی زمبابوے کو اننگز کی شکست سے دوچار کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے.
ہرارے ٹیسٹ کے تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر زمبابوے کی ٹیم فالو آن ہونے کے بعد اپنی دوسری اننگز میں231 رنز بنائے . اس طرح پاکستان کو 147 رنز سے کامیابی ملی.
پاکستان کے سپنر نعمان علی نے پانچ اور شاہین شاہ آفریدی نے تین کھلاڑیوںکو آؤٹ کیا.
پاکستان کی پہلی اننگز کے سکور 510 رنز کے جواب میں زمبابوے کی پوری ٹیم 132 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔ حسن علی نے 27 رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان کو پہلی اننگز میں 378 رنز کی سبقت حاصل ہو گئی تھی۔
زمبابوے کی پہلی اننگز میں پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ایک ایک وکٹ شاہین آفریدی اور تابش خان کو ملی۔
پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں عابد علی کی شاندار ڈبل سنچری اور اظہر علی سنچری کی بدولت 510 رنز سکور کیے تھے۔