پاکستان پاکستان24

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل

مئی 13, 2021 < 1 min

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کیا ہے۔

جمعرات کو وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے فیصلے کی منظوری دی۔

وزارت داخلہ کے مطابق وفاقی حکومت نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی درخواست پر مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کر دیا ہے۔
مسلم لیگ ن کی ترجمان نے ایک بیان میں اس فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت کی بوکھلاہٹ قرار دیا ہے۔
وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے گزشتہ روز قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش کی تھی۔
وفاقی کابینہ نے ذیلی کمیٹی کی سفارش پر سرکولیشن سمری کے ذریعے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دی ہے۔
شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے نیب کی جانب سے وفاقی حکومت کو درخواست کی گئی تھی۔
لاہور ہائی کورٹ نے شہباز شریف کو بیرون ملک جانے کے لیے ون ٹائم پر اجازت دی تھی تاہم لاہور کے ایئرپورٹ پر انہیں بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا تھا۔
نیب نے درخواست میں کہا تھا کہ شہباز شریف کے خلاف ٹی ٹی ریفرنس سمیت دیگر ریفرنسز عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔
دوسری جانب وفاقی حکومت شہباز شریف کے خلاف حدیبیہ پیپر ملز کیس ری اوپن کرنے کا اعلان بھی کر چکی ہے جس پر قانونی ٹیم نے کام شروع کر دیا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے