سوات میں ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے گولی چلنے سے نوجوان ہلاک
سوات کی تحصیل کبل کے علاقے مابنڑ میں ٹک ٹاک نے نوجوان کی جان لے لی.
ٹک ٹاک کے لئے ویڈیو بناتے ہوئےانیس سالہ حمیدا للہ نے سر پر پستول رکھا.
پولیس کے مطابق ویڈیو بنارہاتھا کہ گولی چل گئی.
پولیس نے نوجوان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے کبل اسپتال منتقل کردی ہے.
پاکستان میںٹک ٹاک ویڈیو ایپ کے استعمال کرنے والے زیادہ تر نوجوان ہیںجن کی عمر 30 برس سے کم ہے.
رواں سال راولپنڈی شہر میں بھی ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے ایک نوجوان ٹرین کی ٹکر سے ہلاک ہو گیا تھا.
سوات کے نوجوان کی ویڈیو واٹس ایپ گروپس میں وائرل ہے جہاں دیکھا جا رہا ہے کہ پستول کو لوڈ کرنے کے بعد اس کو کنپٹی پر رکھا گیا جبکہ دیگر تین دوست اس دوران ویڈیو بنا رہے تھے کہ گولی چل گئی.

