پاکستان

مشاورت مکمل، چودھری نثار کا پنجاب اسمبلی میں حلف لینے کا اعلان

مئی 23, 2021

مشاورت مکمل، چودھری نثار کا پنجاب اسمبلی میں حلف لینے کا اعلان

سابق وزیرداخلہ چوھدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ اپنے حلقے کے عوام اور رفقا سے مشاورت کے بعد کل پیر کو پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانے جا رہا ہوں۔
اتوار کو ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ حلف اٹھانے سے قطعا میرے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، اسمبلی سے کسی قسم کی مراعات تنخواہ یا ٹی اے ڈی اے نہیں لوں گا، حلف اٹھانے کا بنیادی مقصد سیاسی حالات اور محرکات کو کنٹرول کرنا ہے۔

سابق وزیرداخلہ چوھدری نثار علی خان نے جاری بیان میں کہا کہ اپنے حلقے کے عوام اور رفقا سے مشاورت کے بعد حلف اٹھانے جا رہا ہوں۔
ان کے مطابق یہ عجیب منطق ہوگی کہ ایک طرف سیٹ چھوڑ کر ضمنی انتخاب میں حصہ لیا جائے، الیکشن کا بائیکاٹ کرنا اور سیاسی میدان کھلا چھوڑنا بڑی سیاسی غلطی ہوگی، خاص طور پر جب عام انتخابات میں ڈیڑھ سے دوسال باقی ہوں فیصلہ کورونا وبا کے تناظر میں عوام کو بڑے اجتماع سے بچانے کے حوالے سے بھی کیا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے