پاکستان میں اقتصادی بحران کی وجہ عدالتیں ہیں: وزیر اطلاعات
پاکستان کے وزیر اطلاعات چودھری فواد حسین نے کہا ہے کہ ملک کے عدالتی نظام کی وجہ سے اقتصادی مسائل کا سامنا ہے.
بدھ کو ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ عدالتی اصلاحات نہ کی گئیں تو ملک اقتصادی بحران سے کبھی باہر نہیں نکل سکے گا.
وزیر اطلاعات نے کہا کہ ٹک ٹاک کو بین کرنے اور نیشنل بینک کے صدر کو ہٹانے کے فیصلے پڑہ کر سر چکرا گیا ہے کہ ہماری عدالتیں کیا کر رہی ہیں ؟
انہوں نے الزام لگایا کہ پہلے ہی یہ ملک ایسے جوڈیشل ایکٹوازم کے ہاتھوں اربوں ڈالر کے نقصانات برداشت کر رہاہے.
خیال رہے کہ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ سندھ ہائیکورٹ جبکہ نیشنل بینک کے صدر کو ہٹانے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ نے دیا ہے.

