گندی ویڈیوز بھیجنے پر تحریک انصاف کے رہنما تنویر الیاس پر مقدمہ
اسلام آباد کی ایک عدالت نے فحش ویڈیوز بھیج کر ہراساں کرنے پر ایف آئی اے کو وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی اور تحریک انصاف کشمیر کے رہنما سردار تنویر الیاس پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے.
سردار تنویر الیاس اسلام آباد کے سنٹورس مال کے مالک بھی ہیں.
عدالت نے سات مئی کو تنویر الیاس کے خلاٍف شکایت پر ایف آئی اے کو انکوائری کا حکم دیا تھا جس پر عمل نہ ہونے درخواست گزار نے ایڈیشنل سیشن جج سے رجوع کیا.
عدالت میں ایف آئی اے کے حکام نے انکشاف کیا کہ شکایت کنندہ کے فون کا فرانزک تجزیہ کرنے پر فحش ویڈیو بھیجے جانے کا الزام ثابت ہوا تاہم تفتیشی نے مقدمہ درج نہ کیا.
ایڈیشنل سیشن جج نے قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی.
شکایت کنندہ کے مطابق تنویر الیاس نے ان کو ہم جنس پرستی پر مائل کرنے کی ویڈیو اور پیغامات بھیجے.

