پاکستان24

افغان طالبان بدل گئے ہیں: پاکستانی وزیر داخلہ

جولائی 11, 2021

افغان طالبان بدل گئے ہیں: پاکستانی وزیر داخلہ

پاکستان کے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ان کو امید ہے کہ افغانستان میں امن ہوگا۔ ’جیسے طالبان بدل گئے ہیں، دنیا چھوڑ کے بدل گئی ہے اسی طرح پاکستان بھی اپنی پالیسی میں یکسو ہے کہ افغانستان ایک خود مختار ملک ہے وہاں کسی قسم کی مداخلت نہیں ہوگی۔ نہ اشرف غنی کے لیے، نہ طالبان کے لیے۔ جو عبداللہ عبداللہ فیصلہ کریں، کرزئی فیصلہ کریں، افغانستان کے عوام فیصلہ کریں وہ ہمیں قابل قبول ہے۔‘

اتوار کو پریس کانفرنس میں شیخ رشید نے کہا کہ کابل میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے طورخم اور چمن بارڈر پر خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں اور ایف آئی اے کو اس حوالے سے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

شیخ رشید کے مطابق خطے میں صورتحال بدل گئی ہے اور انڈیا کی افغانستان میں جگ ہنسائی ہوئی ہے۔ انڈیا کے پاس افغانستان سے بھاگنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ انڈیا نے 40 سال پاکستان کے خلاف دہشت گردی کو وہاں منظم کیا۔ پاکستان کے خلاف دنیا کے میڈیا کو غلط اطلاعات فراہم کی گئیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے