متفرق خبریں

بلی کو پھانسی دینے کا الزام، گرفتار سابق بیورو کریٹ کی ضمانت

اگست 31, 2021

بلی کو پھانسی دینے کا الزام، گرفتار سابق بیورو کریٹ کی ضمانت

اسلام آباد کے بحریہ ٹاؤن میں بلی کو مارنے کے بعد گھر کے باہر لٹکانے کے الزام میں گرفتار سابق بیوروکریٹ عبدالقیوم کو عدالت نے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

تھانہ لوہی بھیر پولیس نے عبدالقیوم کے خلاف بلی کو جان سے مارنے کے بعد گھر کے باہر لٹکانے پر مقدمہ درج کر کے گرفتار کیا تھا۔

مقدمہ اینیمل ویلفیئر ایکٹیوسٹ انیلہ عمیر کی درخواست پر درج کیا گیا۔

قبل ازیں مقامی رہائشیوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے انتظامیہ کی توجہ دلائی تھی کہ بحریہ ٹاؤن کے فیز پانچ میں ایک شخص راجہ عبدالقیوم نے بلی کو گھر کے باہر لوہے کی سیڑھیوں پر پھانسی دے کر لٹکایا ہوا ہے۔

ملزم کے خلاف یہ بھی شکایت کی گئی کہ وہ گھر پر بھی مارپیٹ کرتا ہے اور پڑوسیوں کے ساتھ بھی لڑائی جھگڑے میں ملوث ہے تاہم پولیس نے تاحال اس کی تصدیق نہیں کی۔

بلی کی موت کی وجوہات جاننے کے لیے پولیس نے جانوروں کے ہسپتال منتقل کیا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے