تحریک انصاف کی پشاور بی آر ٹی کا خسارہ دو ارب سے زائد
خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے ایک اور یوٹرن لیتے ہوئے بی آر ٹی سروس پر سبسڈی دینے کا اعلان کیا ہے۔
جمعرات کو پشاور میں وزیراعلیٰ کے مشیر کامران بنگش نے بتایا کہ سال 2021-22 کے لیے بی آر ٹی پر 2.8 ارب روپے سبسڈی دی جائے گی۔
خیال رہے کہ ماضی میں تحریک انصاف کی حکومت بار بار کہہ چکی ہےکہ بی آر ٹی اپنی اخراجات خود پوری کرے گی۔
کامران بنگش کے مطابق ایک سال کے دوران بی آر ٹی نے کرایہ کی مد میں صرف 73 کروڑ روپے وصول کیے۔
اس وقت بی آر ٹی کا سالانہ خسارہ دو ارب سے زیادہ ہے۔

