اہم خبریں پاکستان24 متفرق خبریں

نیوزی لینڈ میں داعش کی کارروائی، حملہ آور ہلاک

ستمبر 3, 2021

نیوزی لینڈ میں داعش کی کارروائی، حملہ آور ہلاک

نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں ایک شخص نے سپر مارکیٹ میں شاپنگ کرنے والے افراد پر چھری سے وار کیے جس میں چھ شہری زخمی ہو گئے۔

پولیس نے حملہ آور کو موقع پر ہی ہلاک کر دیا۔

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا ارڈن نے بتایا کہ حملہ آور کا تعلق سری لنکا سے تھا اور وہ شدت پسند اسلامی تنظیم داعش سے منسلک تھا۔

حکام کے مطابق حملہ آور کے کچھ عرصے سے 24 گھنٹے نگرانی کی جا رہی تھی اور جیسے ہی اس نے چھری سے حملہ کیا اس کو ایک منٹ کے اندر ہلاک کر دیا گیا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے