پاکستان24 متفرق خبریں

افغانستان میں طالبان کی حکومت قائم، ملا حسن اخوند سربراہ مقرر

ستمبر 7, 2021

افغانستان میں طالبان کی حکومت قائم، ملا حسن اخوند سربراہ مقرر

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے افغانستان میں عبوری حکومت کے قیام کا اعلان کر دیا ہے.

محمد حسن اخوند عبوری حکومت کے سربراہ اور عبدالغنی برادر نائب سربراہ ہوں گے.

ملا امیر خان متقی وزیر خارجہ جبکہ سراج الدین حقانی وزیر داخلہ ہوں گے.

طالبان کے بانی امیر ملا عمر کے صاحبزادے ملا محمد یعقوب مجاہد کو عبوری وزیر دفاع مقرر کیا گیا ہے۔

ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق ملا خیر اللہ وزیر اطلاعات، مولوی محمد عبدالحکیم افغان عدلیہ کے وزیر ہوں گے۔ ہدایت اللہ بدری کو وزیر خزانہ کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔
قاری فصیح الدین کو افغانستان کا آرمی چیف مقرر کیا گیا ہے۔ محمد ادریس افغانستان کے مرکزی بینک کے سربراہ مقرر کیے گئے ہیں۔

طالبان کے ترجمان کےمطابق ’نئی کابینہ عبوری ہے اور اس میں بعد میں تبدیلی کی جاسکتی ہے۔‘

’فی الحال ہم نے ان وزارتوں کا اعلان کیا ہے جن کی فوری طور پر ضرورت تھی، دیگر وزارتوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔‘

ایک سوال کے جواب میں ترجمان طالبان نے کہا کہ ’افغان سرزمین پاکستان سمیت کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔‘

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے