منشیات کا استعمال، شاہ رخ کا بیٹا تفتیش میں رو پڑا
انڈین فلم انڈسٹری کے سپر سٹار شاہ رخ کے بیٹے آریان خان منشیات استعمال کرنے کے مقدمے میں دوران حراست تفتیش کاروں کے سامنے رو پڑے۔
انڈیا ٹوڈے کے مطابق تفتیش کاروں کے سامنے آریان نے اعتراف کیا کہ وہ چار برس سے منشیات استعمال کر رہے ہیں۔
دوسری جانب اداکار سلمان خان نے آریان کی گرفتاری کے بعد شاہ رخ خان سے ملاقات کی ہے۔

