کابل میں ہسپتال پر حملے میں 25 ہلاک، 50 زخمی
Reading Time: < 1 minuteافغانستان میں طالبان حکام کا کہنا ہے کہ کابل میں ایک فوجی ہسپتال پر حملے میں 25 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہو گئے ہیں۔
حملے میں طالبان کی سپیشل فورسز بدری 313 کے سربراہ بھی مارے گئے.
خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق منگل کو طالبان حکام اور ایک عینی شاہد نے بتایا کہ ہسپتال کے احاطے کے داخلی دروازے کے قریب دو دھماکے ہوئے جس کے بعد ہسپتال کے اندر فائرنگ کی اطلاعات ہیں۔
وزارت صحت کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ ’25 لاشوں اور تقریباً 50 زخمیوں کو کابل کے ہسپتالوں میں لے جایا گیا ہے۔‘
Array