اہم خبریں کھیل

کیا کرس گیل نے اپنا آخری میچ کھیل لیا؟

نومبر 6, 2021

کیا کرس گیل نے اپنا آخری میچ کھیل لیا؟

ٹی 20 ورلڈکپ میں آسٹریلیا کے خلاف نو گیندوں پر 15 رنز بنا کر جب ویسٹ انڈیز کے سٹار بلے باز نے میدان کی باؤنڈری لائن عبور کی تو شائقین کرکٹ کی جانب اپنا بلا اٹھایا۔

اسی دوران ان کے ساتھی کھلاڑی آندرے رسل اور ڈیون براوو نے گیل کو گلے لگایا۔

کمنٹری باکس میں سابق ویسٹ انڈین فاسٹ بولر آئن بشپ نے کہا کہ بالآخر شائقین نے یقینی طور پر اس بلے باز کی آخری پرفارمنس ابوظہی کے شیخ زید سٹیڈیم میں دیکھ لی۔

کرس گیل نے باضابطہ ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا تاہم آسٹریلیا سے آٹھ وکٹوں سے شکست کے بعد ویسٹ انڈیز کا حالیہ ٹی 20 ورلڈکپ میں سفر ختم ہو گیا ہے اور اس کے ساتھ ہی یہ سٹار بلے باز کے کیریئر کا بھی خاتمہ ہے۔

گیل نے 42 برس کی عمر تک کرکٹ کھیلی۔ انہوں نے سنہ 1999 میں ڈیبیو کیا تھا۔ وہ 79 ٹی 20 میچز میں 1899 رنز بنا سکے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے