متفرق خبریں

’زندگی کاقیمتی دن‘، ملالہ کی لائف پارٹنر کے ساتھ تصاویر

نومبر 10, 2021 < 1 min

’زندگی کاقیمتی دن‘، ملالہ کی لائف پارٹنر کے ساتھ تصاویر

Reading Time: < 1 minute

برطانیہ میں مقیم نوبل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسفزئی نے عصر ملک نامی پاکستانی نوجوان کو زندگی کا ساتھی منتخب کیا ہے.

منگل کو ٹوئٹر پر جاری کردہ تصاویر میں ملالہ یوسفزئی نکاح کے دوران اور اس کے بعد اپنے شوہر کے ساتھ دیکھی جاسکتی ہیں۔

ٹوئٹر پر اپنے نکاح کی خبر شیئر کرتے ہوئے ملالہ یوسفزئی نے لکھا کہ ’آج میری زندگی کا ایک اہم دن ہے۔ عصر اور میں زندگی کے ساتھی بن گئے ہیں۔ ہم نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ برمنگھم میں نکاح کی تقریب منعقد کی۔‘

’مستقبل کا سفر اکٹھے طے کرنے‘ کی امید اور اس کے حوالے سے اپنے جذبات کا اطہار کرتے ہوئے ملالہ یوسفزئی نے اپنے لیے دعاؤں کی درخواست کی۔

ملالہ کے شوہر عصر ملک پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں جنرل مینیجر نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے عہدے پر کام کرتے ہیں۔

ملالہ یوسفزئی کی جانب سے نکاح کی خبر شیئر کرنے پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور خوشیوں بھرے مستقبل کی دعا کی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے