نیوزی لینڈ کو شکست، آسٹریلیا ٹی 20 ورلڈکپ کا فاتح
Reading Time: < 1 minuteٹی 20 ورلڈکپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر ٹرافی جیت لی.
نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 172 رنز بنائے تھے جو آسٹریلیا نے دو وکٹوں کے نقصان پر بنا لیے.
آسٹریلیا کی جانب سے مچل مارش نے 77، ڈیوڈ وارنر نے 38 گیندوں پر 53 رنز بنائے۔
میکسویل نے 28 رنز کی اننگز کھیلی۔
قبل ازیں دبئی میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کے پہلے نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے مارٹن گپٹل اور ڈیرل مچل نے اننگز کا آغاز کیا تھا۔ مچل 11 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جبکہ گپٹل 35 گیندوں پر 28 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹے۔
کپتان کین ولیمسن 48 گیندوں پر تین چھکوں اور دس چوکوں کی مدد سے 85 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل وڈ نے چار اوورز میں 16 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
Array