بنگالی بلے باز کو گیند مارنے پر شاہین آفریدی کو جرمانہ
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو میچ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانے اور منفی پوائنٹ کا سامنا کرنا پڑا ہے.
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے گیند تھام کر فورا بلے باز کی جانب پھینکنے پر شاہین آفریدی پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کر دیا۔
شاہین آفریدی کے خلاف کارروائی سنیچر کو ڈھاکہ میں کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل کے دوران پیش آنے والے واقعے کی بنیاد پر کی گئی ہے۔
آئی سی سی کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کو کھلاڑیوں اور معاون سٹاف کے لیے ضابطہ اخلاق کی شق 2.9 کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔
Array