نواز شریف کو سزا، سابق چیف جسٹس کی آڈیو لیک
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ایک آڈیو لیک سامنے آئی ہے جس میں وہ مبینہ طور پر سابق وزیراعظم نواز شریف کو سزا دینے کے بارے میں بتا رہے ہیں۔
امریکہ میں مقیم صحافی احمد نورانی نے اپنی ویب سائٹ فیکٹ فوکس پر ایک خبر بریک کی ہے جس میں یہ لیک آڈیو موجود ہے۔
آڈیو میں ثاقب نثار کسی سے کہہ رہے ہیں کہ مجھے کھل کر کہنے دیں کہ بدقسمتی سے یہاں ادارے فیصلے کرتے ہیں، اس کیس میں ہم نے میاں صاحب کو سزا دینی ہے۔ وہ کہہ رہے ہیں کہ ہم نے خان صاحب کو لانا ہے۔
ثاقب نثار کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ کیس کا میرٹ کچھ بھی ہو ہم نے یہ کرنا ہے اور ان کی بیٹی کو بھی۔
دوسری آواز کہتی ہے کہ لیکن میرے خیال میں ان کی بیٹی کو سزا نہیں دی جا سکتی۔
ثاقب نثار جوابا کہہ رہے ہیں کہ آپ درست کہہ رہے ہیں میں نے دوستوں سے بات کی کہ اس حوالے سے کچھ کیا جائے لیکن انہوں نے اتفاق نہ کیا۔ اس کے بعد عدلیہ کی آزادی نہیں رہے گی، تو نہ رہے۔
احمد نورانی نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ آڈیو ثاقب نثار کے چیف جسٹس کے دور کی ہے۔