ہائیکورٹ کے جج کے گھر کو میوزیم بنانے کی سرکاری خواہش کیوں؟
Reading Time: < 1 minuteخیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت کے محکمہ آثار قدیمہ و میوزیم نے سوات میں واقع قدیم رہائش گاہ کو سرکاری تحویل میں لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر کو خط لکھا اور ایک ماہ بعد واپس بھی لے لیا.
یہ قدیم رہائش گاہ والی سوات کی ہے۔ اور حکومت کے مطابق سیاحوں کے لیے اس عمارت میں کشش ہوگی۔
اکتوبر کی 21 تاریخ کو لکھے گئے خط کو واپس لینے کے احکامات 17 نومبر کو ایک اور خط کے ذریعے دیے گئے.
خیال رہے کہ والی سوات کے خاندان سے تعلق رکھنے والے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اسلام آباد ہائیکورٹ میں کئی مقدمات کی سماعت کر رہے ہیں۔
ان کی عدالت میں وزیراعظم، وزراء اورحکام کو بیرون ملک سے ملنے والے تحائف کا کیس بھی زیر سماعت ہے۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے حکومت کو تفصیل نہ بتانے پر تحائف عجائب گھر میں رکھنے کامشورہ دیا تھا۔
Array