گوادر کو حق دو تحریک، عمران خان نے نوٹس لے لیا
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گوادر کے جفاکش ماہی گیروں کے جائز مطالبات کا نوٹس لے لیا ہے۔
اتوار کو ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ٹرالرز کی جانب سے غیرقانونی ماہی گیر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور وہ اس پر بلوچستان کے وزیراعلیٰ سے بھی بات کریں گے۔
ادھر بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں پورٹ روڈ پر ’حق دو‘ تحریک کا دھرنا 28 ویں روز بھی جاری ہے۔
’حق دو‘ تحریک کے مطالبات میں بلوچستان کی سمندری حدود میں ٹرالروں کے ذریعے ماہی گیری پر پابندی ایک اہم مطالبہ ہے۔
میں نے گوادر کے جفاکش ماہی گیروں کے بالکل جائز مطالبات کا نوٹس لے لیا ہے۔ ٹرالرز کی جانب سے غیرقانونی ماہی گیر کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور میں وزیراعلیٰ بلوچستان سے بھی بات کروں گا۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 12, 2021
تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان اتوار کو بھی دھرنے کے شرکا سے اظہار یکجہتی کے لیے آنے والے سیاسی اور سماجی رہنماؤں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ بلوچستان کی صوبائی حکومت نے تحریک کے چار مطالبات پر عملدرآمد کا نوٹیفیکشن بھی جاری کر رکھا ہے تاہم مولانا ہدایت اور ان کے ساتھیوں کا مؤقف ہے کہ عملی طور پر کوئی اقدامات نہیں کیے گئے اس لیے وہ اپنی احتجاجی تحریک جاری رکھیں گے۔
“Yeh woh Gwadar hai jo aap nay nahi dekha hoga.” Biggest protest of people for basic facilities and their rights in #Gawadar. pic.twitter.com/dKRakRzf59
— Aima Khan (@aima_kh) December 11, 2021
گوادر میں گزشتہ جمعے کو ہزاروں افراد نے ریلی میں شرکت کی.

