متفرق خبریں

اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن الیکشن، ثاقب بشیر بلامقابلہ صدر منتخب

جنوری 6, 2022

اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن الیکشن، ثاقب بشیر بلامقابلہ صدر منتخب

اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے ثاقب بشیر صدر ، نیو نیوز کے ذیشان سید بلامقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔

دو ممبران پر مشتمل الیکشن کمیٹی مطیع اللہ جان اور اعظم خان نے انتخابی نتائج کا باقاعدہ اعلان کیا۔ صدر ہائی کورٹ بار زاہد راجہ، ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نیاز اللہ نیازی ، وکیل عدنان حیدر رندھاوا ، عمر اعجاز گیلانی ، دانیال حسن نے انتخابی نتائج اعلان کی تقریب میں خصوصی شرکت کی۔

پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری آصف بشیر چوہدری بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

سنیئر نائب صدر روزنامہ دنیا سے رضوان قاضی ، نائب صدر انڈیپنڈنٹ اردو سے مونا خان ، 92 نیوز سے فنانس سیکرٹری کے لیے حسین احمد چوہدری ، سینئر جوائنٹ سیکرٹری ہم نیوز سے فرح ماہ جبیں ،جوائنٹ سیکرٹری آن لائن نیوز ایجنسی سے بشارت راجہ، پریس سیکرٹری نیوز ون سے عمر برنی منتخب ہوئے۔

گورننگ باڈی ممبران میں آج نیوز سے آصف نوید،پاکستاں ابزرور سے زبیر قریشی ،ابتک نیوز سے برہان بخاری، چینل فائیو سے ضمیر حسین ضمیر ،دن نیوز سے کنول گوندل ،اے پی پی سے مدثر لانگ ،جہان پاکستان سے نجیب ملک بھی بلامقابلہ ممبر منتخب ہوئے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے