اہم خبریں عالمی خبریں

نیویارک کی بلند رہائشی عمارت میں آگ بھڑکنے سے 19 ہلاک، 63 زخمی

جنوری 10, 2022

نیویارک کی بلند رہائشی عمارت میں آگ بھڑکنے سے 19 ہلاک، 63 زخمی

امریکی شہر نیویارک کی حالیہ تاریخ میں بدترین آتشزدگی کے ایک واقعے میں بلند رہائشی عمارت کے 19 مکین مارے گئے جن میں نو بچے بھی شامل ہیں۔

شہر کے میئر ایرک ایڈمز نے بتایا ہے کہ یہ ایک بدترین سانحہ ہے جس میں 63 افراد ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق زیادہ تر ہلاکتیں دھواں کے باعث دم گھٹنے سے ہوئیں۔

عینی شاہدین نے آگ لگنے کے بعد سینکڑوں رہائشیوں کو بلند عمارت میں قائم اپارٹمنٹس کی کھڑکیوں سے مدد کے لیے پکارتے دیکھا۔

زخمیوں میں سے 13 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ ایک بیڈ روم میں بجلی کے ہیٹر کی وجہ سے لگی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے