یورپ میں بلاگر کو قتل کرنے کے لیے پاکستانی ایجنسی پر لاکھ پاؤنڈ دینے کا الزام
Reading Time: < 1 minuteبرطانیہ کی ایک عدالت کو بتایا گیا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے ناقد بلاگر احمد وقاص گورایہ کو قتل کرنے کے لیے پاکستان کی انٹیلیجنس سروسز نے کرائے کے قاتل کو ایک لاکھ پاؤنڈ ادا کرنے کی پیشکش کی تھی۔
اخبار ٹیلیگراف کی رپورٹ کے مطابق کرائے کے قاتل محمد گوہر خان کے ٹرائل کے دوران برطانیہ کی عدالت میں مبینہ کرائے کے قاتل اور اس کے پاکستانی ہینڈلر کے درمیان واٹس ایپ پیغامات دکھائے گئے۔
خیال رہے کہ مبینہ قاتل گوہر خان نے برطانیہ سے نیدرلینڈ کا سفر کیا تھا جہاں احمد وقاص گورایا مقیم ہیں۔
گرفتاری سے قبل گوہر خان نے چھری بھی خریدی تھی۔
Array