اہم خبریں متفرق خبریں

نیو یارک کی تاریخ کا مہنگا ترین فلیٹ کتنے میں فروخت ہوا؟

جنوری 15, 2022 < 1 min

نیو یارک کی تاریخ کا مہنگا ترین فلیٹ کتنے میں فروخت ہوا؟

Reading Time: < 1 minute

امریکہ کے شہر نیویارک میں ایک چار کمروں کا پینٹ ہاؤس اپارٹمنٹ 19 کروڑ ڈالرز میں فروخت ہوا ہے۔ یہ نیویارک کی تاریخ کا مہنگا ترین اپارٹمنٹ ہے۔

امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ اپارٹمنٹ امریکی کھرب پتی شخص ڈینیئل اوچ نے دو برس قبل موجودہ قیمت کے تقریباً نصف یعنی 9 کروڑ 30 لاکھ کا خریدا تھا۔

نو ہزار 800 مربع فٹ کا یہ اپارٹمنٹ مین ہٹن کے مرکز میں 220 سنٹرل پارک ساؤتھ میں واقع ہے اور بتایا جا رہا ہے کہ اس کا شمار نیویارک میں فروخت ہونے والی اب تک کی مہنگی ترین پراپرٹیز میں ہوتا ہے۔

وال سٹریٹ جرنل کے مطابق یہ امریکہ میں پرائیویٹ گھر کے لیے ادا کی جانی والی اب تک کی سب سے زیادہ رقم ہے۔

اس اپارٹمنٹ کو فروخت کرنے والے 61 سالہ ڈینیئل اوچ کے مجموعی اثاثوں کا تخمیہ فوربز میگزین نے چار ارب 10 کروڑ لگایا تھا۔
ڈیینئل اوچ نے نیویارک میں ایک سرمایہ کاری فرم کی بنیاد رکھی جسے رشوت ستانی سے متعلق سکینڈل کے بعد 2019 میں اپنا نام بدل کر سکلپٹر رکھنا پڑا تھا۔

جب ڈینئل اوچ نے یہ پینٹ ہاؤس خریدا تو اس نے ٹیکس وجوہات کی بنا پر اپنی رہائش ریاست فلوریڈا منتقل کر دی تھی۔

اخبار کے مطابق ڈینیئل اوچ اب بھی وہاں ایک کونے میں واقع لگژری فلیٹ کے مالک ہیں جس کی قیمت 2019 میں ساڑھے 57 ملین ڈالر درج کی گئی تھی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے