ایک اور ریٹائرڈ پاکستانی جرنیل نے سیاسی جماعت تشکیل دے دی
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کی فوج کے ایک اور سابق جرنیل نے سیاست کے میدان میں نکلتے ہوئے عوام کا نجات دہندہ بننے کا دعویٰ کیا ہے۔
میجر جنرل ریٹائرڈ سعد خٹک نے کراچی پریس کلب میں اپنی سیاسی جماعت پاکستان عام آدمی موومنٹ کی لانچنگ تقریب منعقد کی۔
انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ملک کے عوام کی تقدیر بدلنے کے لیے سیاسی خاندانوں اور اشرافیہ سے نجات حاصل کرنا ہوگی اور ان کی جماعت صدارتی نظام رائج کر کے موجودہ حالات اور مشکلات سے پاکستان کو باہر نکالے گی۔
خیال رہے کہ ماضی میں ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف اور اسلم بیگ بھی سیاسی جماعتیں تشکیل دے چکے ہیں جبکہ ایئر مارشل ریٹائرڈ اصغر خان بھی سیاسی میدان میں ناکام رہے تھے۔
Array