حکومت پارلیمان میں ’واٹس ایپ نظام‘ کی وجہ سے کامیاب: شاہد خاقان
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ قانون سازی کے وقت پارلیمان میں اپوزیشن نہیں ہارتی بلکہ حکومت ’واٹس ایپ نظام‘ کی وجہ سے کامیاب ہوتی ہے۔
پیر کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں حزب اختلاف کی جماعت مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر واٹس ایپ کے نظام سے بہت تنگ ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان میں اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے بعض رہنما سیاسی معاملات میں اسٹیبلشمنٹ پر مداخلت کا الزام لگاتے ہیں اور اس کے لیے جدید ٹیکنالوجی ایپلی کیشن کو استعمال کیے جانے کا بتاتے ہیں۔
ماضی میں واٹس ایپ کے ذریعے سابق وزیراعظم نواز شریف سے تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی کی تشکیل اور عدالتی فیصلے واٹس ایپ کے ذریعے شیئر کرنے کے الزامات لگتے رہے ہیں۔
Array