اہم خبریں عالمی خبریں

ابوظبی میں تین ٹینکرز دھماکے، تین غیر ملکی ہلاک

جنوری 17, 2022 < 1 min

ابوظبی میں تین ٹینکرز دھماکے، تین غیر ملکی ہلاک

Reading Time: < 1 minute

ابوظبی میں تین آئل ٹینکروں میں دھماکوں کے باعث ایک پاکستانی اور دو انڈین شہری ہلاک ہوئے ہیں۔

اماراتی نیوز ایجنسی ’وام‘ کے مطابق ابوظبی پولیس نے کہا ہے کہ دھماکہ ادنوک تیل کمپنی کے قریب ہوا۔

پولیس کے مطابق ’دھماکے کے بعد لگنے والی آگ کے باعث 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔‘

خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے متحدہ عرب امارات میں حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ 

سعودی عرب کی سربراہی  میں اتحاد نے بھی کہا ہے کہ یمن میں صنعا انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے کئی ڈرون لانچ کیے گئے تھے۔ 

ابوظبی پولیس نے بتایا کہ ’زخمیوں میں سے زیادہ تر کی حالت خطرے سے باہر ہے۔‘

قبل ازیں پولیس نے کہا تھا کہ ادنوک تیل کمپنی کے قریب آگ لگ لگنے سے تین آئل ٹینکروں میں دھماکہ ہوا ہے جبکہ ابوظبی ایئرپورٹ میں زیر تعمیرعلاقے میں آتشزدگی ہوئی ہے۔

ابتدائی طور پر پولیس نے کہا تھا کہ ’دونوں مقامات پر آگ بجھانے کی کوشش جاری ہے۔‘

بتایا گیا تھا کہ ’ادنوک تیل کمپنی کے قریب مصفح آیکاد 3 کے علاقے میں جہاں قریب ہی ادنوک کے تیل ذخائر ہیں، وہاں آئل ٹینکروں میں دھماکے کے باعث آگ لگ گئی ہے۔‘

پولیس کے مطابق ’ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ علاقوں میں چھوٹے اجسام کی پروازیں ریکارڈ کی گئی ہیں جن سے اندازہ ہوتا ہے کہ کوئی چھوٹے ڈرون تھے جن کی وجہ سے حادثے ہوا ہوگا۔‘

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے